ایم این سی ایچ اور ہیپاٹائٹس پروگرام کے 25ملازمین فارغ

August 7, 2015 6:08 pm0 commentsViews: 35

تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، فارغ ملازمین میں 7لیڈری ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں
ملازمین پروگرام منیجر اور عملی کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہ لے رہے تھے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم این سی ایچ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے25 ملازمین کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں‘ نشاندہی پر تمام ملازمین کو فارغ کردیا گیا‘ برطرف ملازمین کے نام مستقل ہونیوالے ملازمین کی فہرستوں میں شامل کردیئے گئے تھے‘ فارغ کئے گئے ملازمین میں ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام( ایم این سی ایچ) کی7 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور انسداد تدارک ہیپاٹائٹس پروگرام کے18 ملازمین شامل ہیں‘ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین پروگرام کے کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک ملازمین کو مستقل کرنے کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری اسکروٹنی کے دوران پکڑے گئے‘ انسداد تدارک ہیپاٹائٹس پروگرام سندھ کے منیجر ڈاکٹر عبدالخالق شیخ نے اپنے موقف میں کہا کہ ملازمین پروگرام منیجرز اور دیگر عملے کی ملی بھگت سے گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہیں لے رہے تھے۔

Tags: