چائنا کٹنگ ، لائنزایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سابق ڈائریکٹر گرفتار

August 7, 2015 6:08 pm0 commentsViews: 22

ملزم نے پروجیکٹ کے پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکے قومی خزانے کو5 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، نیب
کورنگی اور محمود آباد میں بھی چائنا کٹنگ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، گرفتار ملزمان کا اہم شخصیات کے ناموں کا انکشاف
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو سندھ نے اربوں مالیت کی سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ میں ملوث لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ منصوبے کے سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم فرید احمد یوسفانی 5 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ ملزم نے بلڈر ز اور قبضہ مافیا کو سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی ہے۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی قبضوں ‘فروخت کے ذریعے حاصل پیسے سے دہشت گردی کی فنڈنگ کی جاتی تھی‘ گرفتار ملزمان نے کئی سابق ایڈمنسٹریٹرز ‘ کے ڈی اے‘ ریونیو افسران کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

Tags: