شہر میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے مچھروں اور مکھیوں کی یلغار

August 7, 2015 6:08 pm0 commentsViews: 39

بلدیہ عظمیٰ کے محکمے میونسپل سروسز کی مجرمانہ غفلت، شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ
کراچی(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی کی شہر اور شہریوں سے عدم دلچسپی کے باعث مون سون کی بارشوں کے بعد صفائی اور جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں بیماریاں پھیلانے والے مچھروں اور مکھیوں کی یلغار،شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ جبکہ بچوں میںپیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیاتفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمے میونسپل سروسز کے افسران نے فرائض سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والے مچھروں اور مکھیوں کے خاتمے کے لئے تاحال جراثیم کش اسپرے نہیں کیا جسکی وجہ سے شہر میں بیماریاں پھیلانے والے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے نہ صرف شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ پیدا ہوچکا ہے بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ شہر میں صفائی کی صورتحال بھی نہایت ابتر ہوچکی ہے جگہ جگہ گندگی بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے۔

Tags: