یکم دسمبر2015 سے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی

August 7, 2015 6:09 pm0 commentsViews: 35

10،50،100 اور ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا، 5 اور500 کے پرانے نوٹ کی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے 4جون2015 ء کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی کی قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی اس لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانیوالے 10‘50‘100اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کردیا جائیگا‘ 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے500 روپے کے نوٹوں کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز2005 ء میں20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجراء سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی ‘پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا‘ آٹھ مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز(5 روپے‘10 روپے‘20 روپے‘50 روپے‘500 روپے‘1000 روپے اور5000 روپے) کے اجراء کا عمل2008 ء میں مکمل ہوا تھا‘ کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک30 نومبر 2016 ء تک 10‘50 ‘100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے‘ تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021 تک عوام سے 10،50‘100 اور 1000 روپے کے پرانے روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔

Tags: