ہیلی کاپٹر حادثہ آج صبح شہید ہونے والے 12فوجی افسران اور اہلکاروں کی میتیں سی ایم ایچ پہنچا دی گئیں

August 7, 2015 6:13 pm0 commentsViews: 20

ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں جل کر مسخ ہوچکی ہیں
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر میڈیکل سپلائی کے لیے چکلالہ سے گلگت روانہ ہورہا تھا،آئی ایس پی آر
ایبٹ آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن اسکوارڈن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، آج صبح مانسہرہ میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں شہید ہوئے 12 فوجی افسران و اہلکاروں کی میتیں سی ایم ایچ پہنچا دی گئیں۔ گزشتہ رات سے امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے سے فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں جل کر مسخ ہوگئیں۔ ڈی پی او نجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے سے اموات ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتا غنی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آرمی کا ہے۔ ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جا رہا تھا کہ لساں نواب کے علاقے میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ آئی ایس پی آر کے ایک افسر کے مطابق ہیلی کاپٹر میڈیکل سپلائیز لے کر چکلالہ سے گلگت روانہ ہوا تھا۔

Tags: