بابا لاڈلہ کا بھائی گینگ کا سربراہ مقرر

August 8, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 35

کراچی( کرائم رپورٹر) پاک ایران بارڈر پر بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی، ہلاک ہونے والا شخص کا نام سراج ہے سیکورٹی اداروں کے ذرائع کے مطابق بابا لاڈلہ 6 ماہ قبل ہی ہلاک ہو چکا ہے۔ لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ دھڑے نے نور محمد بلوچ عرف بابا لاڈلہ کے بھائی راشد لاڈلہ کو گروپ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سراج تین روز قبل پاک ایران باڈر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ بابا لاڈلہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا لاڈلہ زندہ ہے اور عمان میںموجود ہے۔

Tags: