کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 16 رکنی ڈیتھ اسکواڈ کی تلاش

August 8, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 21

ڈیتھ اسکواڈ سیاست دانوں، سرکاری افسران، مذہبی رہنمائوں اور علماء کو نشانہ بنا سکتے ہیں، بی بی سی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحق کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے اس تنظیم کے سیکریٹری اطلاعات قاری غلام رسول کے بیان کی روشنی میں16 افراد پر مشتمل گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے جسے مبینہ طور پر درجنوں افراد کو قتل کرنے کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے محکمے کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا تھا کہ ان کی تنظیم نے ایسے درجنوں افراد کی فہرست تیار کرر رکھی ہے، جنہیں مستقبل قریب میں نشانہ بنایا جانا ہے۔ اہلکار کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس فہرست میں سیاست دانوں اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز بیورو کریٹس کے نام بھی شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں اپنا کام شروع کردیا ہے۔

Tags: