آج صبح،کابل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، نیٹو اہلکارہلاک

August 8, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 20

گزشتہ روز فورسز کے اڈوں پر طالبان کے حملوں میں 40 افراد ہلاک اور 400زخمی ہوگئے
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کابل میں امریکی اسپیشل فورسز کے اڈے پر طالبان نے حملہ کردیا جس میں نیٹو فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ 2 حملہ آور بھی مارے گئے‘ علاوہ ازیں گزشتہ روز کابل میں پولیس اکیڈمی کے قریب خودکش حملے میں کم ا زکم25 زیر تربیت اہلکار ہلاک ہوگئے‘ کابل کے ہی علاقے شاہ شہید میں فوجی اڈے کے قریب ٹرک بم کے دھماکے میں15 افراد مارے گئے جبکہ400 سے زائد زخمی ہوئے‘ وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ایک پیدل خودکش حملہ آور نے خود کو اکیڈمی کے پاس دھماکے سے اڑالیا‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی‘ اس سے قبل افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شاہ شہید میں فوجی اڈے کے قریب ٹرک بم دھماکے میں15 افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت400 افراد زخمی ہوگئے‘افغان نائب وزیر داخلہ جنرل محمد ایوب سلانگی نے دھماکے میں اموات کی تصدیق کی ہے‘ دھماکے میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں‘ کابل پولیس چیف کے مطابق بارودی مواد ٹرک میں بھرا ہوا تھا۔

Tags: