الطاف حسین کی تصاویر اور پورٹریٹ لگانے پر پابندی کا فیصلہ

August 8, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 40

متحدہ کے قائد کے حق میں نعرے لگانے پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا انکشاف
کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے غداری پر مبنی بیانات کے بعد ان کی تصاویر پورٹریٹ لگانے اور ان کے حق میں نعروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو مدد کے لئے پکارنے والے متحدہ کے جلا وطن قائد کی پبلک مقامات پر تصویریں لگانے، ان کے حق میں بینرز آویزاں کرنے اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضروری کریک ڈائون کی اعلیٰ سیکورٹی حکام نے منظور دے دی ہے۔ سرکاری دفاتر میں بھی اگر کہیں الطاف حسین کی تصویر لگی ہوئی پائی گئی تو متعلقہ افراد کو قانون کے شکنجے میں کس دیا جائے گا۔ رینجرز نے شہر بھر سے الطاف حسین کی تصاویر اور پوسٹر اتارنے اور ان کے حق میں لگائے گئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اور کے ایم سی کے عملے کی مدد سے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

Tags: