آج صبح، پولیس کے سرچ آپریشن میں40 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

August 8, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 25

گرفتاریاں ماڈل کالونی اور سعود آباد سے ہوئیں، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع
کراچی ( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سعید آباد‘ ماڈل کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن‘40 افراد گرفتار‘ اسلحہ ‘ منشیات و دیگر سامان برآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح پولیس نے سعود آباد اور ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور ملزمان کے ٹھکانوں اور گھروں میں کارروائیاں کرکے40 افراد کو گرفتاراور تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا‘ پولیس کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ‘منشیات‘ شراب سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے‘ رات گئے ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلی‘ ایس ایچ او آصف نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنلزاور متعدد وارداتیں کرچکے ہیں‘ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی‘ نیو کراچی اور سول اسپتال کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

Tags: