سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ

August 8, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرانے پر تیار ہوگیا۔ سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا۔ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ نومبر میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ممکنہ شیڈول کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

Tags: