حیدر آباد میں ڈاکٹر قتل

August 8, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 21

حیدر آباد ( نیوز ڈیسک) بلدیہ تھانے کی حدود ملا اسماعیل گوٹھ میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 45 سالہ اعجاز آرائیں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھا جس نے گھر کے ایک حصے میں کلینک بنایا ہوا تھا۔ اور گزشتہ شب لوڈ شیڈنگ کے دوران نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کر دی پولیس کے مطابق مقتول کو سر اور گردن میں گولیاں لگی ہیں جس سے وہ جاں بحق ہوگیا مقتول کی نعش سول اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Tags: