بلدیاتی اداروں میں تبادلوں پر پابندی عائد

August 8, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات کے تمام اداروں میں تبادلوں اور تقرریوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ بلدیات میں اون پے اسکیل ( او پی ایس) ڈیویلپمنٹ اور کیڈر کے علاوہ دیگر کیڈز پر تعینات تمام افسران کو ان کے کیڈرز پر واپس بھیجنے میں بھی سکریٹری بلدیات کو احکامات جاری کر دئے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل رپورٹ ایک ہفتے کے اندر اندر پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

Tags: