پاک کالونی میں پانی کے180 غیر قانونی کنکشن منقطع

August 8, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 39

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے نے پانی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پاک کالونی میں180 غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئے۔ اس موقع پر پاک کالونی پولیس اسٹیشن کی نفری بھی موجود تھی۔ واٹر بورڈ کے عملے نے گول ٹنکی ولایت آباد سے بی بلاک تک ڈالی گئی پانی کی10 انچ کی لائن سے غیر قانونی طور پر لئے گئے 180 گھریلو ناجائز کنکشن منقطع کرکے پائپ اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔ واٹر بورڈ کی کارروائی پر اہلیان علاقہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Tags: