نوجوانوں بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا، ریحام خان

August 8, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 29

پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ جڑا ہوا ہے، نوجوان پاکستان کی طاقت ہیں
تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے پاس خان ہے نوجوانوں میں اور بھابھی بھی ہیں
ہری پور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانو! اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرو اور بھابھی کو شرمندہ نہ کرنا۔ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ جڑا ہے۔ نوجوان پاکستان کی طاقت ہیں۔ ہری پور میں ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار عامر زمان کی انتخابی مہم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے اور تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس جماعت کے پاس خان ہے۔ نوجوان ہیں اور بھابھی بھی ہے، ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی بیوی اسے کبھی بھی جھکنے نہیں دے گی لیکن خان صاحب نے ایسی لڑکی سے شادی کی ہے جو اسے کہیں بھی چھپنے نہیں دیگی۔ اگر عمران خان نے عوام کے مسائل حل نہ کئے تو ان کے اپنے گھر میں مسئلے ہوجائیں گے اور اگر اس نے اپنی بیوی کی بات نہ سنی تو کہاں جائیں گے۔ ریحام خان نے واضح کیا کہ ہری پور کے عوام اپنی بھابھی کو تحفہ دیں تو خیبر پختونخوا کی حکومت انہیں بھی تحفے دیگی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لئے تعلیم کے شعبے میں ترقی ضروری ہے اور ا س کی ذمہ داری بھابھی پر ہے ریحا م خان نے اپنے خطاب میں اردو، پشتو، ہندکو میں مکالمے کہے۔

Tags: