ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

August 8, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 27

ایف بی آر نے ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، مشین استعمال کرنے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دیدیا
اسلام آباد( آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کا آڈٹ کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ڈیبٹ کارڈ و کریڈٹ کارڈ مشینیں استعمال کرنے والے تاجروں کو باضابطہ طور پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت پہلی کیٹگری میں آنے والے نیشنل انٹر نیشنل چین اسٹور، ایئر کنڈیشنز شاپنگ مال، پلازہ اور سینٹرز میں قائم دکانیں 6 لاکھ روپے سالانہ سے زائد بجلی کی بل رکھنے والے تاجر، ہول سیل، ریٹیلرز، بلک میں اشیاء در آمد کرنے والے اور ہول سیل کی بنیاد پر اشیاء کی سپلائی کرنے والوں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن اور ان سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم ایسے تاجر جنہوں نے اپنے آئوٹ لیٹس پر کریڈٹ کارڈ مشینیں رکھی ہوئی ہیں ان کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کی جائے گی اور نہ ہی انہیں زبردستی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کو کہا جائیگا، کیونکہ اس سے ڈاکو مینٹیشن کو فروغ ملتا ہے جس کا اب باضابطہ طور پر نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Tags: