کراچی کی مشہور تفریح گاہ سند باد کو سیل کر دیا گیا

August 8, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 48

چند سال قبل کے ڈی اے کی جانب سے رفاعی ادارے کیلئے دی جانے والی زمین پر سند باد قائم کر دیا گیا تھا
کے ڈی اے حکام نے گلشن اقبال میں واقع سند باد پر چھاپہ مارا اور عام افراد کو باہر کر دیا
کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بچوں اور بڑوں میں یکساں مشہور تفریح گاہ سند باد کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند سال قبل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے کی جانب سے رفاہی ادارے کے لئے دی جانے والی زمین پر سند باد قائم کیا گیا تھا اور کے ڈی اے اتھارٹی کے مطابق انتظامیہ نے کئی سالوں سے اس زمین کا چالان نہیں بھرا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے تھا کہ رفاہی ادارے کے لئے مختص زمین کو تجارتی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے اسے سیل کیا گیا ہے۔ کے ڈی اے کی جانب سے سند باد میں چھاپہ مار کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور انہوں نے سند باد کو سیل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سند باد اپنے جدیدجھولوں کی وجہ سے مشہور تفریح گاہ ہے۔ سیل کرتے وقت پارک کے تمام جھولے بند کر دئے گئے اور تفریح کیلئے آنے والے عوام کو باہر نکال دیا گیا۔

Tags: