ضمانت منسوخی پر باونس چیک کیس کا ملزم عدالت سے فرار

August 8, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 19

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جیسے ہی ضمانت منسوخ کی ملزم پولیس اہلکاروں کے سامنے بھاگ نکلا
ملزم خالد محمود نے کاروبار کے سلسلے میں مقدمہ کی مدعی خاتون کو17 لاکھ کا جعلی چیک دیا تھا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضمانت منسوخی کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ جمعے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت سے بائونس چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم خالد محمود نے درخواست ضمانت داخل کی عدالت نے وکیل سرکار خیر محمد خٹک کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم ضمانت مسترد کا سنتے ہی کمرہ عدالت سے پولیس کی موجودگی کے باوجود فرار ہوگیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پریڈی میں بائونس چیک کا مقدمہ درج ہوا تھا ملزم نے کاروبار کے سلسلے میں مقدمے کی مدعی مسماۃ سحر کو17 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا تھا ملزم کے خلاف مدعیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا ملزم نے اس سے17 لاکھ روپے جعلسازی فراڈ سے لوٹ لئے ہیں۔

Tags: