رینجرز‘ ایف آئی اے اور نیب کے چھاپوں پر احتجاج کرپشن کے نام پر سندھ کو بدنام کیا جارہا ہے‘ پیپلز پارٹی

August 8, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 19

چھاپوں سے صوبائی خودمختاری پر آنچ آئے گی‘ وفاق صوبائی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے‘ وزیر اعلیٰ کو کرپشن کے خاتمے کیلئے فری ہینڈ دیا جائے
کرپشن کے خاتمے کیلئے چھاپوں سے قبل وزیر اعلیٰ اور سندھ اسمبلی سے اجازت لی جائے‘ اعجاز جکھرانی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
اسلام آباد( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپٹ افراد کے خلاف ایف آئی اے رینجرز اور نیب کے چھاپوں کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے وزیر اعلیٰ کو اوپن ہینڈ دیں ۔ چھاپوں سے صوبائی خود مختاری پر آنچ آئے گی۔ حکومت صوبائی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، ایوان کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں یہ احتجاج کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے نام پر سندھ کو بد نام کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے اور رینجرز کرپشن کے نام پر چھاپے مار رہے ہیں۔ جو صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے نیب کو صرف سندھی نظر آرہے ہیں۔ کرپشن پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ وفاق سندھ کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ چھاپوں سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ اسمبلی سے اجازت لی جائے اور وزیر اعلیٰ کو موقع دیا جائے کہ وہ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کر سکیں۔

Tags: