سندھ ٹیکنیکل بورڈ اتھارٹی گورنر سے وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل

August 8, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 27

اب بورڈ کے سربراہ وزیراعلیٰ ہوں گے، سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز تین بل متعارف کرائے گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے جمعہ کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( ترمیمی) بل2015 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جس کے تحت بورڈ کی اتھارٹی گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ سندھ کو منتقل ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بورڈ کے سربراہ اور مجاز اتھارٹی ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں تین بل بھی متعارف کرائے گئے ان میں سندھ زکوٰۃ و عشر( ترمیمی) بل 2015شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ( ترمیمی) بل 2015 اور ملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کراچی بل2015شامل ہیں۔ اسمبلی میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( ترمیمی) آرڈیننس2015 بھی پیش کیا گیا۔ اس ترمیم میں پانی چوری کرنے والے اور غیر قانونی کنکشن لگانے والے افراد کو دس سال تک سزائے قید یا دس لاکھ روپے جرمانے یا دونوں سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے اعلان کیا کہ گورنر سندھ نے اسمبلی کے منظور کر دہ9 بلز کی توثیق کر دی ہے۔

Tags: