شرجیل میمن سے محکمہ آر کائیو بھی واپس لے لیا گیا

August 8, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز شرجیل انعام میمن سے محکمہ آرکائیوز بھی واپس لے کر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار احمد کھوڑو کے حوالے کر دیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو کے پاس اب تین محکمے ہوں گے اور شرجیل میمن کے پاس اب صرف محکمہ ورکس اینڈ سروسز رہے گا واضح رہے کہ محکمہ آرکائیوز کا قلمدان ہمیشہ وزیر اطلاعات کو ہی سونپا جاتا ہے۔

Tags: