سندھ کے7 اضلاع میں متبادل انرجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ

August 8, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 22

لاڑکانہ، جامشورو، مٹیاری، ٹھٹھہ، سانگھڑ اور تھرپار کر شامل،42 ہزار اراضی مختص
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبے کے7 اضلاع میں متبادل انرجی( پارک) پاور پروجیکٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے 42 ہزار ایکڑ سرکاری زمین بھی مختص کر دی ہے۔ ان اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، جامشورو، مٹیاری، ٹھٹھہ، سانگھڑ اور تھر پار کر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مختص کی گئی زمین کو محکمہ انرجی کے حوالے کیا جائے گا اور دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو منصوبوں کی شرائط کے مطابق طے کئے گئے طریقہ کار کے تحت سب سے لیز کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو، محکمہ انرجی، ٹیکنو کریٹس اور کنسلٹنٹ پر مشتمل ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ منصوبوں کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی چھان بین اور زمین کی سب لیزنگ سے متعلق جائزہ لے کر انہیں 15 دن کے اندر زمین الاٹ کریں۔

Tags: