محکمہ بلدیات کے تمام اداروں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی

August 8, 2015 5:04 pm0 commentsViews: 21

کیڈرز پر تعینات تمام افسران کو واپس بھیجنے کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے
لا پرواہی اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی، صوبائی وزیر بلدیات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات کے تمام اداروں میں تبادلوں اور تقرریوں ک پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ بلدیات میں اون پے اسکیل ( او پی ایس ) ڈیٹلمینٹ اورکیڈر کے علاوہ دیگر کیڈرز پر تعینات تمام افسران کو ان کے کیڈرز پر واپس بھیجنے کے احکامات بھی سیکریٹری بلدیات کو جاری کر دئیے ہیں اور اس سلسلے میں مکمل رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ بلدیات میں تمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لا پرواہی اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Tags: