چائنہ کٹنگ کے پلاٹ خریدنے والوں کو نوٹس جاری

August 8, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 19

سرجانی ٹائون میں غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
ایف آئی اے نے چائنا کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا‘ ذرائع
کراچی (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سب سے پہلے کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں چائنا کٹنگ کے فلیٹ خریدنے والوں کونوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں ‘ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ونگ نے مرحلہ وا رغیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے پہلے مرحلے میں ان افرا د کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں‘ جنہیں چائنا کٹنگ مافیا نے جعلی الاٹمنٹ دی اور کسی دوسرے شخص کے پلاٹ پر قبضہ کرکے ان افرد کو پلاٹ الاٹ کئے سرجانی ٹائون میں پلاٹ نمبر ایل 26 ایس ٹی4بلاک7 اے سرجانی ٹائون کی جعلی الاٹمنٹ حاصل کرنے والے خاتون جو قصبہ کالونی کی رہائشی ہیں انہیں ایف آئی اے کے کائونٹر ٹیررازم ونگ کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے جس میں ایک پلاٹ کے جعلی الاٹمنٹ حاصل کرنے کے الزام میں طلب کرلیا گیا ہے۔

Tags: