عدنان سمیع نے بھارتی شہریت حاصل کرلی

August 8, 2015 5:10 pm0 commentsViews: 23

ممبئی( نیوز ڈیسک) 16سالوں سے بھارت میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع خان نے42 سال کی عمر میں بھارتی شہریت حاصل کرلی‘ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عدنان سمیع نے بھارت میں16 سالوں تک جوتیاں چٹخانے کے بعد بالآخر شہریت حاصل کرلی‘ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے شہریت کے حصول کیلئے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان سمیع نے کہا کہ میں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تحفہ حاصل کیا ہے اور یہ تحفہ اپنے گھر میں آزادی سے سانس لینا ہے‘ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔

Tags: