حج آپریشن 2015 مثالی بنانے کی کوشش ناکام

August 8, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 25

عازمین حج کے ویزوں کا مرحلہ مکمل نہ ہوسکا، کسی بھی عازمین حجاج کو ری کوڈ تک جاری نہ ہوسکا
پہلی حج پرواز17 اگست کو روانہ ہوگی، سعودی عرب میں تمام انتظامات مکمل ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج آپریشن2015 مثالی بنانے کی کوشش ناکام ہوگئیں‘ حج آپریشن2015 17 اگست سے شروع ہورہا ہے جبکہ کسی بھی عازمین حجاج کو ای کوڈ تک جاری نہ ہوسکا‘ سعودی حکومت کا مسلط کردہ ای حج سسٹم وزارت مذہبی امور کے گلے پڑ گیا‘ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال تک عازمین حج کے ویزوں کا مرحلہ 1 ماہ پہلے مکمل کرلیا جاتا ہے تاہم اس سال ای حج سسٹم میں مشکلات کی وجہ سے یہ مرحلہ تا حال شروع نہیں ہوسکا پہلی حج پرواز 17 اگست کو روانہ ہونی ہے ‘سعودی عرب میں ہوٹلز بکنگ سمیت دیگر تمام تیاریاں مکمل ہیں لیکن ای کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث اس سال حج آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے خدشات سامنے آرہے ہیں‘ عمرہ کی طرز پر حج میں نافذ کردہ ای حج سسٹم وزارت مذہبی امور کے لئے درد سر بن گیا ہے کروڑوں روپے سے قائم کردہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ بھی کام نہیں کررہا ہے ملک بھر کے عازمین حجاج کو تاحال پتہ نہیں لگ سکا کہ وہ حج کیلئے کونسی تاریخ کو روانہ ہوں گے۔

Tags: