ادویات کی جعلی فیکٹریوں کو ہر صورت ختم کرائوں گا، شہباز شریف

August 8, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 31

پنجاب بھر میں بغیر لائسنس اور غیرمعیاری ادویات بنانیو الی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا
لاہور( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی‘ غیر معیاری اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت بہت بڑا جرم ہے‘ جعلی ‘غیر معیاری اور بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی فیکٹریوںکیخلاف پنجاب بھر میں بلا امتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا‘ جعلی اور بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں قتل گاہیں ہیں جنہیں ہر صورت بند کرائوں گا‘ جعلی ادویات کا دھندہ کرنیو الے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے ڈرگ ایکٹ1976 میں ترامیم کردی ہیں اور اس ضمن میں آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت جعلی‘ غیر معیاری اور بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والوں کیخلاف سزائوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور جعلی غیر معیاری اور بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 10 سال قیدکی سزا اور 50لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا ظہار سول سیکٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: