پاک وطن میں ناپاک حرکتیں ہورہی ہیں‘ الطاف حسین

August 8, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 28

ہم غریب لوگ ہیں ‘سرمایہ دار نہیں میرے اور رابطہ کمیٹی کے پاس پیسے نہیں ہیں
رینجرز والوں نے اس مرتبہ زکوٰۃ اور فطرا نہ لینے پر بھی پابندی لگادی
دیکھو مائیں کیسی بلک رہی ہیں متحدہ کے قائد زارو قطار رو پڑے اور دہائی دی
آصف زرداری کو اس لئے چھوڑ دیا گیا کہ ان کے پاس جرنیلوں کے راز تھے‘ کارکنوں سے خطاب
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ نام دیکھو پاکستان‘ پاک وطن میں کیا ناپاک حرکتیں ہورہی ہیں ‘ میرے پاس پیسے نہیں ہیں‘ رابطہ کمیٹی کے پاس بھی شایدپیسے نہیں‘ ہم غریب لوگ ہیں۔ سرمایہ دار نہیں‘ رینجرز والوں نے اس مرتبہ زکوٰۃ فطرانہ پر پابندی لگادی ہے۔ الطاف حسین نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ دیکھو مائیں کیسے بلک رہی ہیں۔ بچیاں رو رہی ہیں۔ بچے رو رہے ہیں‘ سی ڈی بناکر پاکستان کے اداروں اور بین الاقوامی سفارتکاروں کو بھجوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نام دیکھو پاکستان‘ پاک وطن میں کیسی ناپاک حرکتیں ہورہی ہیں‘ انہوں نے آصف علی زرداری کو اس لئے چھوڑ دیا گیاکہ انہوںنے کہا تھا کہ وہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے‘ ان کے پاس جرنیلوں کے راز ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ یاد رہے کہ2006 ء میں بھی الطاف حسین نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میںہندوستان کی تقسیم کی تاریخ کی فاش غلطی قرار دیا تھا اور اسی طرح1996 ء میں متحدہ نے الطاف حسین کے لیکچروں کا اہتمام کیا تھا اس میں انہوں نے ریاست اور افواج پاکستان کیخلاف زہر یلا پروپیگنڈا کیا تھا۔2001 ء میں بھی الطاف حسین نے خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان میں فرقہ واریت کا ذمہ دار قرار دیاتھا۔

Tags: