تحریک انصاف کا عمران کی قیادت میں پیر کو قومی اسمبلی جانے کا اعلان

August 8, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 28

مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے عمران خان کی تقریر میں ہنگامہ آرائی کی تو پھر کوئی حکومتی رکن تقریر نہیں کرسکے گا
الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد ایم کیو ایم کے حلقوں میں ہلچل مچ چکی ہے‘ بھارتی ہائی کمشن کو خط لکھنا افسوناک ہے‘ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد( خبر ایجنسیاں) تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کردیا‘ اس بات کا فیصلہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا‘ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور اسکے اتحادیوں نے عمران خان کی ایوان میں تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کی تو پھر کوئی بھی حکومتی رکن تقریر نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطا ف حسین کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد ایم کیو ایم کی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھنا انتہائی افسوسناک اور پاکستان کے مفادات کے منافی ہے‘ ہم نے قوم کے ووٹ کے تقدس کیلئے احتجاج کیا تھا‘ تحریک انصاف کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ہمیں معلوم تھا کہ جے یو آئی(ف) اور ایم کیو ایم نے درخواست دیدی ہے تو ہم نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلد کیجئے ہم نے بھی سوچا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے جب دونوں نے ہمارے خلاف تحاریک واپس لے لیں تو ہم اسمبلی گئے اب عمران خان پیرکو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Tags: