دپیکا ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کے خاتمے کیلئے سرگرم

August 8, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 20

لوگوں میں ڈپریشن بہت اہم مسئلہ ہے جس کو حل کرنا چاہتی ہوں
خوش قسمت ہوں کہ اس کام کیلئے بہت سپورٹ مل رہی ہے‘ اداکارہ
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا خاتمہ ان کیلئے بہت اہم مسئلہ ہے جو وہ حل کرنا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنی این جیا و لیو‘ لو اینڈ لاف کے لوگون کی لانچنگ تقریب میں کہنا تھا کہ ڈپریشن جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ان کیلئے بہت اہم ہے‘ یہ بیماری بہت خطرناک ہے جس کی تشخیص بھی بہت مشکل ہے‘ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس کام کیلئے سپورٹ مل رہی ہے۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ ان اور ان کی ٹیم مل کر اس این جی او کیلئے بہت محنت کررہے ہیں جس سے عوام کو آگاہی ملے گی او ر ڈپریشن جیسی بیماری میں کمی آسکے گی۔

Tags: