پہلوان گوٹھ اورگلستان جوہر میں لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن

August 8, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 33

پولیس نے سرغنہ مٹھا خان سانڈ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دوسرا اسٹریٹ کرمنل بھی پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل پولیس کی بھاری نفری نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے سرغنہ مٹھاخان اور مبین کاکی پھوتو سمیت 7ملزمان رانجھن ، صدیق بروہی ، مشتاق، فتح محمد اور فدا حسین کو گرفتار کرکے تین پستول پانچ کلو چرس اور تین موٹر سائیکل برآمد کرلی۔، گلستان جوہر پولیس نے پہلوان گوٹھ 2اسٹریٹ کرمنل راشد اور شفیق کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرکے پستول موٹر سائیکل ‘6موبائل فون اور 2پرس برآمد کرلیے۔

Tags: