ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون،963 چنگ چی رکشہ ضبط

August 8, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 27

عدالت کے فیصلے کے بعد لوگوں نے گاڑیاں گھروں سے نکالنا بند کردیں، سڑکوں سے چنگ چی رکشہ غائب ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دودنوں میں 963چنگ چی رکشوں کو ضبط کرلیا ۔کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے چنگ چی رکشہ پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد دودنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 963چنگ چی رکشوں کو ضبط کرلیا ہے ،کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فیصلے کے بعد اپنی گاڑیاں گھروں سے نکالنا بند کردیں ہیں اور شہر کے اہم شاہراہوں پر چلنے والے چنگ چی رکشے اب غائب ہیں ۔

Tags: