ارجن کپور سے امید نہیں ہے وہ صرف اچھا دوست ہے‘ جیکولین

August 8, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ ارجن کپور سے افیئر نہیں ہے وہ صرف اچھا دوست ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے اور ارجن کپور کے افیئر کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے‘ وہ میرا اچھا دوست ہے مجھے اس حوالے سے پڑھ کر حیرت ہوئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم برادرز ہے‘ میں اس میں اکشے کمار کے ساتھ کام کررہی ہوں یہ فلم اگلے ہفتے ریلیز ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ فلم برادرز میں ماں کا کردار ادا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا یہ کردار ادا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا میں نے اپنے کردار پر بے حد محنت کی ہے‘ مجھے امید ہے کہ شائقین اس فلم میں میرے کردار سے متاثر ہوں گے۔

Tags: