شردھا کپور پینٹ بنانے والی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

August 8, 2015 5:25 pm0 commentsViews: 26

کراچی( نیٹ نویز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور معروف پینٹ برانڈ کا نیا چہرہ ہوں گی‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس برانڈ سے منسلک ہونا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں‘ کمپنی کے ڈائریکٹر راجیو راجپال نے کہا کہ شردھا نوجوان اور بوڑھوں میں یکساں مقبول ہیں‘ وہ پر امید ہیں کہ اداکارہ اس برانڈ کیلئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گی‘ اس سے قبل فرحان اختر اس کی تشہیری مہم کا حصہ تھے۔

Tags: