بلاول بھٹو آج جلسہ سے خطاب کرینگے

August 11, 2015 7:32 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری10 ماہ بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن ( منارٹی ونگ ) کے زیر اہتمام آج شام بلاول ہائوس ہیلی پیڈ پر انٹر نیشنل منارٹی ڈے کے موقع پر ایک جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کریں گے۔ جلسے کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے۔

Tags: