تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی ادارے کھل گئے

August 11, 2015 7:41 pm0 commentsViews: 20

سرکاری اور غیر سرکاری اسکولز میں تدریسی عمل شروع، جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آج صبح موسم گرما کی 2 ماہ10 روز کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔ سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سلسلہ شروع ہوگیا ۔ تعلیمی اداروں میں فوری طور پر یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ یکم اپریل سے شروع کئے گئے تعلیمی سال کا تسلسل جاری رہے گا آغا خان اور کیمبرج اسکولوں میں بھی نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگا۔

Tags: