کارکن ہاشم کا ماروائے عدالت قتل کھلا ظلم ہے، الطاف حسین

August 11, 2015 7:54 pm0 commentsViews: 24

اس سانحے پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ایم کیو ایم کا ہر کارکن اس غم میں برابر کا شریک ہے
لندن(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے شعبہ فوٹوسیکشن کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے اوراسے کھلاظلم قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ محمدہاشم کاماورائے عدالت قتل انصاف، قانون اورانسانی حقوق کاقتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطا ف حسین نے محمدہاشم شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر میرادل خون کے آنسورورہاہے۔اس پر میں ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔

Tags: