قبضہ اور بھتہ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے رینجرز ترجمان

August 11, 2015 8:01 pm0 commentsViews: 22

رینجرز نے کراچی میں آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، اس بار وفاقی وزیرداخلہ سے براہ راست ہدایات لی جائیں گی، ذرائع کا انکشاف
سندھ اسمبلی سے اختیارات میں مزید چار ماہ کی توسیع ملنے کے بعد رینجرز نے کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا، سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث بااثر شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالا جائیگا
سیاسی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، مجرموں کی نشاندہی کے لیے انٹیلی جنس ونگ کو مزید فعال کردیا گیا، مشکوک آبادیوں میں نگرانی بھی شروع کردی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر) سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کا اگلہ مرحلہ مزید سخت انداز میں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے‘ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اور بھتہ خوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میںملوث عناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی‘ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس بار سندھ حکومت کے بجائے آپریشن کیلئے براہ راست وفاقی وزیر داخلہ سے ہدایت لی جائیں گی‘ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اختیارات میں چار ماہ کی توسیع ملنے کے بعد سندھ رینجرز کراچی آپریشن کا اگلہ مرحلہ آئندہ ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس بار سرکاری خزانے کی لوٹ مار کرنے والی بااثر شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائیگا جس کیلئے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اس سلسلے میں انٹیلی جنس ونگ کو مزید فعال کردیا جائیگا اور فہرستوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔قبل ازیں میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر میں رینجرز ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا تھا .پاکستان رینجرز سندھ نے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اور14اگست2015ء سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پہلے سے زیادہ سخت اقدامات پر مفصل ہو گا ،جس میں قصبہ مافیا ،بھتہ مافیا ،اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جانے کی کارروائیاں کی جائیگی ،سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز صوبے میں کسی بھی جرائم پیشہ عناصر سے رعایت نہیں برتے گی ،سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شہری کسی بھی مجرمانہ کارروائی سے متاثر ہو تو بلا جھجک ہماری دی گئی ای میل ایڈریس اور ٹیلی فون نمبرز پر فوری رابط کرسکتے ہیں ،سندھ رینجرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری جرائم پیشہ عناصر کی زیادتی کا شکار ہو اور ایسے عناصر چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں بلاخوف وخطر رینجرز کے دئیے گئے رابط نمبر پر اپنی شکایات ارسال کرے ۔

Tags: