رواں سال کے لئے حج اخراجات کا اعلان

August 11, 2015 8:06 pm0 commentsViews: 19

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر حج بندرحجار نے کہا ہے کہ رواں سال حج اخراجات کم از کم3 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ11 ہزار 890 ریال ہوں گے۔ یہاں ایک مقامی عرب روزنامے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں حج سیزن کے لئے مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ جس کے تحت کیٹیگری کے کم از کم ریٹ3ہزار ریال ، میڈیم کیٹیگری 7 ہزار ریال، ٹاپ کیٹیگری 8 ہزار اور سپریم کیٹیگری کے ریٹ11 ہزار890 ریال ہونگے۔

Tags: