ویڈیو کلپ کے ثبوت موجود ہیں تو جوڈیشل انکوائری کی کیا ضرورت ہے، ریحام خان

August 11, 2015 9:33 pm0 commentsViews: 57

قصور( مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے قصور میں بد ترین واقعہ کا شکار بچوں اور ان کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا شرمناک اسکینڈل کے ذمہ داروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے کا وعدہ پورا ہونا چاہئے۔ شرمناک واقعہ کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ ویڈیو کلپ کی صورت میں اعتراف جرم موجود ہے کیا قیامت کا انتظار ہے ثبوت موجود ہیں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔

Tags: