منگھو پیر میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ‘مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

August 12, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 24

گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے فائرنگ کردی دو فرار ہوگئے
مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے‘ جو بھتہ خوری‘ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے‘ ایس ایچ او
کراچی(کرائم رپورٹر) منگھوپیراجتماع گاہ روڈپر موٹر سائیکل سوار2 دہشت گرد پولیس کی بکتر بند سے ٹکرا گئے،خوش قسمتی سے موٹرسائیکل پھٹ نہیں سکی،فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمدہوا۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر مامول کے مطابق کھڑی رہنے والی منگھو پیر تھانے کی بکتر بند پر موٹر سائیکل سوار دو دہشت گرد ٹکرا گئے،ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق خوش قسمتی سے موٹر سائیکل پھٹ نہیں سکی اس دوران دونوں دہشت گردوں نے فائرنگ کی بھی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے،تاہم پولیس بکتر بند پر حملے کی اطلاع پا کرپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے کو طلب کرلیا،ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے بلیک سپر اسٹار موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KHW-0310 بکتر بند سے ٹکرائی تھی،جس میں موجود مواد کو اسکوڈ کے عملے نے ناکارہ بنادیا ہے،تاہم موٹر سائیکل کس کی ملکیت ہے اس حوالے سے بھی معلومات کی جارہی ہیں،جبکہ دہشت گردوں کے قبضے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا،ہلاک دہشت گردوں کی فوری طور پرشناخت نہیں ہوسکی،جن کی عمریں 30 اور 35 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیںجو شکل وصورت سے پشتون اسپیکنگ معلوم ہوتے ہیں،ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے ،اس حوالے سے تفتیش جار ی ہے کہ ان کاتعلق کس دہشت گرد تنظیم سے تھا،پولیس نے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت محمد اللہ اور حسن عرف محسن محسود کے نام سے کرلی گئی ہے۔

Tags: