آصف زرداری کیخلاف متحدہ کی قرارداد ڈرامہ ہے، وزیربلدیات

August 12, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 22

متحدہ کے لوگ پہلے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کریں پھر دوسروں کے خلاف قرارداد لائیں
ناصر حسین شاہ کو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں، وہ اپنی وزارت پر توجہ دیں، محمدحسین
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف ایم کیو ایم کی قرار دادایک ڈرامہ ہے‘ ایم کیو ایم کے لوگ پہلے اپنے قائد الطاف حسین کے بیان کی مذمت کریں اس کے بعد دوسروں کے خلاف قرار داد لائیں‘ وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے‘ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آصف علی زرداری اور عمران خان کیخلاف قرار داد نہیں لاسکتی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے ناصر حسین شاہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر حسین شاہ کو سیاست کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ‘وزیر بلدیات کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنی وزارت پر توجہ دیں‘ محمد حسین نے کہا کہ آج ہونیوالے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی کوئی قرار داد ایجنڈے میں شامل نہیں‘ ایم کیو ایم نے چار روز قبل عمران خان اور آصف علی زرداری کیخلاف قرار دادیں اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھیں۔

Tags: