عسکری ونگ منظور نہیں ہے متحدہ کو بطور سیاسی جماعت قبول کرتے ہیں‘ چوہدری نثار

August 12, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 25

بدعنوان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی‘ کسی دبائو کے بغیرمیگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے خلاف جاری تحقیقات کو روکا نہیں گیا ہے‘ ایف آئی اے کوسیاست سے پاک کردیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ بغیر کسی سیاسی دبائو کے تمام میگا کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، یہ تاثر سراسر بے بنیادہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے خلاف جاری تحقیقات کو روک دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ بد عنوان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ہم ایم کیو ایم کو بطور سیاسی جماعت قبول کرتے ہیں۔ تاہم کسی سیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہمیں منظور نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو سیاست سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ اور ایماندار اور اہل افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرپشن کے تمام میگا مقدمات پر کارروائی جاری ہے اور جلد ان تحقیقات کے نتائج قوم کے سامنے آجائیں گے۔ ہم نے پہلے نہ کوئی دبائو قبول کیا ہے اور نہ آئندہ قبول کریں گے۔

Tags: