متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی منانے کی تیاریاں

August 12, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 35

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاکستان کا 68 واں یوم آزادی جوش و خروش اور بھر پور شایان شان طریقے سے منانے کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح جشن آزادی امسال بھی بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اور اس سلسلے میں 13 اور14 اگست کو جناح گرائونڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کا دو روزہ اجتماع منعقد ہوگا جبکہ ایم کیو ایم کے تحت ملک بھر میں بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی۔ اور گلی گلی شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Tags: