کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کے قبضے سے40 ہزار ڈالر بر آمد

August 12, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئر پورٹ پر ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اے ایس ایف حکام نے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر سے40 ہزار ڈالر بر آمد کر لئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے قبضے سے ڈالر اے ایس ایف کے سرچ کائونٹر پر بر آمد ہوئے جس کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tags: