111سال پرانی مسجد عید الاضحیٰ پر دوبارہ کھول دی جائے گی

August 12, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 51

اسلام آباد( آن لائن) روس کے دار الحکومت ماسکو میں واقع 111 سال پرانی مسجد عید الاضحی پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔ ماسکو میں رہائش پذیر 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں کے لئے بڑی عید کا یہ بڑا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ اس تاریخی مسجد کے کھولے جانے پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی دار الحکومت میں111 سال قدیم کیتھڈرل مسجد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب عید الاضحیٰ 23 ستمبر2015ء کو متوقع ہے۔ 19 ہزار مربع میٹر پر تعمیر کی گئی یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ روسی مسلم بورڈ کے مطابق اس مسجد کو2011ء میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Tags: