سندھ اسمبلی میں قصور کے واقعہ پر مذمتی قرار داد جمع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن خیر النساء نے قصور کے واقعہ پر ایک مذمتی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی قرار داد میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے اندوہناک واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔