بلاول ہائوس میں پہلی بار منارٹی ونگ کے تحت جلسہ منعقد کیا گیا

August 12, 2015 2:15 pm0 commentsViews: 24

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے منگل کو بلاول ہائوس کے ہیلی پیڈ گرائونڈ میں جلسے کا انعقا دکیا گیا جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے چلائے گئے جس پر شرکاء رقص کرتے رہے اور شرکاء کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ جلسے کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادہ بختاور بھٹو زرداری اور دیگر نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔