آرمی چیف قصور واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں، شبیر شفقت

August 12, 2015 2:15 pm0 commentsViews: 14

پنجاب حکومت کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ایسے واقعات پر ہمیشہ مجرموں کا ساتھ دیا ہے
کراچی( پ ر) نیشنل کرسچن پارٹی کے سربراہ شبیر شفقت نے قصور کے شرمناک واقع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ اور کہا ہے کہ آرمی چیف قصور واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ پارٹی سربراہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے رانا ثناء اللہ اور دیگر نے پنجاب حکومت کے وزراء کے بیانات جن میں انہوں نے اس شرمناک واقعہ کو زمینی تنازعہ قرا ردے کر مجرموں کو بچانے کی کوشش ظاہر کی۔ پارٹی سربراہ نے کہا کہ ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان بری ہوجائیں گے کیونکہ جب مسیحی بستیوں کو جلانے والوں میں مسلم لیگ نواز کے عہدیدار ہی ملوث پائے گئے۔ پارٹی سربراہ نے کہا کہ مسیحی عوام تمام متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کے لئے دعا گو ہے پارٹی سربراہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کو بھی سزائیں دلوانے کا قانون بنائے اور عمل کروائے کہ آئندہ سے کسی کی بیٹی کا کوئی فرد بھی اس طرح کی فلم بنائے اسے سزائے موت دی جائے۔