پی پی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی پاسداری کی ہے،و زیراعلیٰ سندھ

August 12, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 20

عیسائیوں، ہندوئوں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتے، ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں
پیپلزپارٹی نے جمہوریت سے آمروں کا مقابلہ کیا، جلسے سے شیریں رحمن اور گیان چند اسرانی کا بھی خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی جدوجہد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گی۔ اقلیتوں کا دن پیپلز پارٹی کا دن ہے پیپلز پارٹی کا پروگرام حقیقی جمہوریت اور غریبوں کو حقوق دلوانا ہے۔ آج کا دن اس لئے اہمیت کا حامل دن ہے یہ اقلیتوں کا دن ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی پاسداری کی ہے۔ عیسائیوں اور ہندوئوں اور مسلمانوں میں کبھی تفریق نہیں کی ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو منارٹی ونگ کے زیر اہتمام بلاول ہائوس ہیلی پیڈ گرائونڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیری رحمن، صوبائی وزیر گیان چند اسرانی، اور نجمی عالم نے بھی خطاب کیا۔ شیری رحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمروں کا جمہوریت سے مقابلہ کیا۔ صوبائی وزیر گیان چند اسرانی نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں کو حقوق دینے کی جوت بات کی تھی اس پر پیپلز پارٹی آج بھی عمل پیر اہے۔

Tags: